ایران

شام کے صدر کا رہبر معظم کے نام اہم پیغام.

شام کے صدر بشار اسد نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے نام اپنے پیغام میں دہشت گردی کے خلاف ایران کے مؤقف اور حمایت کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں دہشت گردی کے خلاف کامیابی اور دیر الزور کا محاصرہ ختم کرنے میں ایرانی حکومت اور عوام برابر کے شریک ہیں۔

شام کے صدر نے اپنے پیغام میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کو دل کی گہرائی سے مخلصانہ سلام و درود پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی فوج اور اس کے اتحادیوں کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اس آپریشن میں ایران کی حمایت اور تعاون پر میں دل کی گہرائی سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ دہشت گردوں کے خلاف حاصل ہونے والی تمام کامیابیوں میں شامی قوم اور فوج کے ساتھ ایرانی قوم اور حکومت کا بھی اہم کردار ہے میں وہابی دہشت گردی کے خلاف ایران کی حمایت پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

شامی قوم و حکومت اور ایرانی حکومت اور ایرانی قوم کا وہابی دہشت گردی اور ظلم و بربریت کے خلاف جہاد جاری رہےگا۔ میں ایک بار پھر جنابعالی کی خدمت میں تہہ دل سے سلام پیش کرتا ہوں اور شام میں دہشت گردی کے خلاف حاصل ہونے والی کامیابیوں پر ایرانی حکومت اور عوام کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ ایران اور شام کا عدل و انصاف کے قیام تک دہشت گردی کے خلاف مشترکہ آپریشن جاری رہےگا ار اللہ تعالی کی مدد سے شام اور ایران کو اس جنگ میں فتح اور کامیابی نصیب ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button