ایران

اسلامی ممالک کو میانمار کے مسلمانوں کے دفاع کے لئے مشترکہ فورس تشکیل دینی چاہیے

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سابق کمانڈر اور مجمع تشخيص مصلحت نظام کے سکریٹری جناب محسن رضائی نے میانمار کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کو میانمار کے مسلمانوں کے دفاع کے لئے مشترکہ فورس تشکیل دینی چاہیے۔ محسن رضائی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی پر انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی خاموشی ان اداروں کے لئے شرم آور ہے۔ محسن رضائی نے اسلامی ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ میانمار کے مسلمانوں کے دفاع کے لئے مشترکہ اور متحدہ اسلامی فورس تشکیل دیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button