عراق

عراقی فورسز کی کاروائی میں 55 دہشتگرد واصل جہنم

عراق کے شہر تلعفرکے علاقے العیاضيہ میں عراقی فورسز نے 55 وہابی داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق عراقی فورسز کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی فورسز نے کل رات ایک آپریشن کے دوران 55 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ متعدد دہشت گردوں کو زخمی کردیا ہے۔ عراقی فورسز کے بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں 26 خود کش حملہ آوروں کے نام بھی شامل ہیں جو العیاضیہ کے شمال اور مغرب میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینا چاہتے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button