پاکستان پر امریکی حملے کی دھمکی، حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شدید مذمت
حزب اللہ لبنان کے سربراہ علامہ سید نصراللہ نے اپنے خطاب میں پاکستان سمیت پورے خطے میں جاری امریکی جارحیت اور پالیسیوں کی پرزور مذت کی.
آج یمن پر سعودی حملوں کا جاری رھنا اور آخری ہفتوں میں وحشیانہ حملوں میں شدت کا آنا اور بیگناہ ونہتے یمنی شہریوں پر فضائی حملے اور سعودی طیاروں کی تباہ کاریاں یمنیوں کا قتل عام قابل مذمت ہے. اور یہ کھلی امریکی جنگ ہے. اگر امریکہ چاہتا تو یہ جنگ آدھے گھنٹے میں ختم ہو جاتی یہ انکے لئے کوئی مسئلہ نہیں. آج اس خطے کے امن کو حقیقی خطرہ امریکہ کے وجود سے درپیش ہے.
حتی کہ پاکستان کہ جو امریکہ کا تاریخی حلیف ہے اس امریکہ نے انکی سرزمین پر بھی حملے کئے. اور اس نے انکی فوج کی اھانت کی اور انکے عوام کی آبرریزی czاور انکے ملک کی بھی اھانت کی. اسی لئے تو چند دن پہلے ملینز افراد پاکستان بھر میں سڑکوں پر نکلے اور امریکہ کی پالیسیوں اور دھمکیوں کے خلاف مظاہرے کئے. اور انھوں نے امریکہ کی پاکستانی حدود کی خلاف ورزی اور پاکستانی فوج اور پاکستانی حکومت وعوام کی اھانت کی مذمت کرتے ہوئے اپنے غیض وغضب کا اظہار کیا.
کس نے اسرائیل کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے وہ یقینا امریکہ ہے.
اس سے بھی خطرناک بات یہ ہے کہ ہو سکتا ہے امریکہ اپنی نئی پالیسی کے تحت داعش کے خاتمے کے بعد اس سے بھی خطرناک دہشتگردی کا نمونہ اور اپنی ساخت سامنے لائے. جس کے عناوین نئے ، نئے ناموں کے ساتھ اور نئے نعروں کے ساھ مزید دھشتگردی پھیلانے کے لئے میدان میں لائے.
ہمیں ملکر ان چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے خواہ جتنے بڑے ہوں.