ایران

سعودی کبھی بھی اس ملک میں اپنے قدم نہیں جما پائیں گے محمد علی الحوثی

یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے  دارالحکومت صنعا میں ہزاروں مظاہرین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس جو کچھ بھی ہے وہ ہم جارحین کے خلاف جنگ پر قربان کردیں گے اور اگر یمن کے خلاف جارحیت جاری رہی تو ایک دن جارحین کا اتحاد ضرور بکھر جائےگا۔
یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ عوامی رضاکار فورس اور قبائلی جوان جو ملک کی عزت و آبرو اور اقتداراعلی کے تحفظ کے لئے سعودی جارحین کے خلاف میدان جنگ میں جانے کے لئے تیار ہیں، وہ حریت پسندوں کے لئے ملت یمن کا زندہ و جاوید پیغام ہیں۔ یمن کے مختلف قبیلوں کے ہزاروں افراد نے صنعا کے رسول اعظم اسکوائر پر اکٹھا ہوکر مجاہدین کی مدد کے لئے محاذ جنگ پر جانے کے لئے آمادگی کا اعلان کیا ہے۔
درایں اثنا سیکڑوں یمنی شہریوں اور نمایاں قبائلی و سیاسی شخصیتوں نے بھی صنعا میں مظاہرہ کر کے علاقے میں امریکہ اور سعودی عرب کی پالیسیوں کی مذمت کی اور یمن کو مکمل آزادی و خودمختاری حاصل ہونے تک جنگ جاری رہنے پر تاکید کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button