لبنان

جنوبی لبنان کے عین حلوہ فلسطینی کیمپ میں ہونے والی جھڑپیں ایک بار پھر تیز ہوگئی ہیں

جنوبی لبنان کے عین حلوہ فلسطینی کیمپ میں بعض گروہوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ ہونے والی جھڑپیں ایک بار پھر تیز ہوگئی ہیں۔
عین حلوہ میں فلسطینی کیمپ میں قدرے سکون کے باوجود ایک بار پھر گولوں اور مارٹر بموں کی آوازیں سنی جا رہی ہیں۔ لبنان کی استقامتی علماء کی عالمی یونین کے سربراہ شیخ ماہر حمود نے عین حلوہ کیمپ کے حالات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عین حلوہ انتہاپسندوں کے لئے مناسب جگہ نہیں ہے تاہم بعض حالات نے اس کیمپ کو بلال بدر جیسے انتہاپسند گروہ کے لئے مناسب ماحول فراہم کر دیا ہے۔
عین حلوہ کیمپ میں گاہے بگاہے فلسطینی سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ بلال البدر و بلال العرقوب گروہوں کی جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔
بلال العرقوب اور بلال بدرگروہ عین حلوہ کیمپ میں بلوہ فساد کے اصلی عناصر ہیں۔
تقریبا پانچ لاکھ فلسطینی کہ جنھیں غاصب صیہونی حکومت نے اپنے وطن سے نکلنے اور دربدر ہونے پر مجبور کر دیا ہے لبنان میں بارہ کیمپوں میں زندگی بسر کررہے ہیں جن میں عین الحلوہ سب سے بڑا کیمپ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button