پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس نے دہشتگردوں کے آگے ہار مان لی، عوام کو اسلحہ ساتھ رکھنے کا مشورہ

شیعیت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ ہفتے سے ٹارگٹ کلنگ کی نئی لہر جاری ہے، جس میں ابتک پانچ افراد نشانہ بن چکے ہیں۔ ٹارگٹ کلنگ کی تمام کارروائیاں تھانہ کینٹ کی حدود میں انجام پائی ہیں، جبکہ شہر اور مضافاتی علاقوں کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی ناکہ بندی اور چوکیاں بھی موجود ہیں۔ گزشتہ روز بنوں روڈ پر جے یو آئی (ف) کے مولانا عطااللہ شاہ بھی ٹارگٹ کلرز کی گولیوں کا نشانہ بنے۔ جس کے بعد کینٹ پولیس کی جانب سے شہریوں کے نام ایک حفاظتی ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ شہری اپنی حفاظت کیلئے اسلحہ اپنے پاس رکھیں۔ شام کے بعد گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور اپنے گھروں پہ سی سی ٹی وی کیمروں کا بھی انتظام کریں، اس کے علاوہ یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی مشکوک شخص کو اپنے آس پاس دیکھیں تو فوری طور پر پولیس کو مطلع کریں۔ کینٹ پولیس کی جانب سے جاری اس ہدایت نامے کے بعد شہریوں میں تشویش اور خوف کی لہر دوڑ گئی ہے، کیونکہ ہدایت نامے کے متن سے یہ تاثر جنم لیتا ہے کہ جیسے پولیس نے اہدافی قاتلوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں اور شہریوں کو اپنے تحفظ کیلئے پولیس سے زیادہ اپنے اسلحہ پر اعتماد کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ڈیرہ پولیس کے اس ہدایت نامے کو شدید تنقید کا سامنا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button