ایران

ایرانی پارلیمنٹ کا اجلاس وزراء کی صلاحیتوں کا جائزہ لینے کے لئے دوسرے دن بھی جاری

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کا اجلاس ایران کی بارہویں کابینہ کے وزراء کی صلاحیتوں کا جائزہ لینے اور انھیں اعتماد کا ووٹ دینے کے لئے دوسرے دن بھی جاری ہے۔ پارلیمنٹ میں وزراء کے حامی اور مخالف نمائندے اپنے اپنے دلائل پیش کررہے ہیں۔ کل تعلیم اور ٹیلی کام کے وزراء کے حامی اور مخالف نمائندوں نے اپنے اپنے دلائل پیش کئے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندے بارہویں کابینہ کے لئے پیش کئے گئے وزراء کی صلاحیت ، لیاقت ، سابقہ کارکردگی اور قابلیت کا جائزہ لینے کے بعد انھیں اعتماد کا ووٹ دیں گے۔ آج کے اجلاس میں انٹیلیجنس کے وزير کے حامی اور مخالف نمائندے اپنے دلائل پیش کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button