پاکستان

زائرین کا مسئلہ سالوں سے ہے، ہر کاروان ہم چلواتے ہیں، علامہ ساجد نقوی

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل کے سربراہ سید ساجد علی نقوی نے بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا اہم مسئلہ زائرین کا مسئلہ ہے اور ابھی بھی لوگ بیٹھے ہیں ہمیں اطلاع ہے اور ہمارا نظام ایسا ہے کہ ملک میں کہیں بھی کوئی واقعہ ہوتا ہے ہمیں اس کی اطلاع ہوجاتی ہے اور اس کے حل کے لئے کاروائی شروع کردی جاتی ہے زائرین کا مسئلہ سالوں سے موجود ہے بہت بڑا مسئلہ ہے ، یہ شہریوں کی تذلیل ہے توہین ہےمیں پاکستان کی ریاست سے پوچھتا ہوں کہ پاکستان کے شہریوں کی یہ تذلیل کیوں ہورہی ہے ہم رابطوں کے زریعے مسئلے کوحل کررہے ہیں ہر کارواں ہم چلواتے ہیں اب تک جتنے کارواں مشکلات سے نکلے وہ ہمارے مسلسل رابطوں کی وجہ سے نکلے ہیں زائرین کواس بات کی خبر نہیں اب بھی جو زائرین بیٹھے ہیں ہمیں معلوم ہے اور ان کے لئے رابطے جاری ہیں میں یہ سمجھتا ہوں کہ اس معاملے میں بھت سی مشکلات ہیں مسائل ہیں ابھامات ہیں ہماری کوشش ہے کہ اس مسئلے کو ان تمام مسائل سے صاف کیا جائے میں جانتا ہوں یہ مسائل و مشکلا ت زائرین کی طرف سے نہیں ہیں کسی اور طرف سے ہیں ان کو دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے یہ صورت حال ناقابل قبول ہے اور ہوسکتا ہے اس مسئلے کے لئے آپ لوگوں کو کہیں بلایا جائے یہ توہین برداشت نہیں کی جائے گی ریاست و حکومت کی طرف سے زائرین کو کوئی سہولت فراہم نہیں کی جارہی یہ سب انتہائی ناقابل برداشت بات ہے اور یہ اس مسئلے کے لئے ہم کوئی بھی اقدام کرسکتے ہیں یہ عوامی مسئلہ ہے اور اس کا حل بھی عوامی انداز میں نکلے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button