لبنان

حزب اللہ ، اسرائیل کو ہر جنگ میں دھول چٹائے گی : سید حسن نصراللہ

حزب اللہ لبنان کےسربراہ سید حسن نصر اللہ نے اسرائیل کے ساتھ سن دوہزار چھے میں تینتیس روزہ جنگ میں حاصل ہونے والی شاندار فتح کی گیارہویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا آج کا دن بہت عظیم ہے کیونکہ اسی دن حزب اللہ نے لبنان پر تسلط حاصل کرنے کی صیہونی حکومت کی کوششوں کو ناکام بنایا تھا اور اس کے سامنے استقامت و پائیداری کا مظاہرہ کیا تھا- سید حسن نصراللہ نے کہا کہ حزب اللہ سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش نہیں کر رہی ہے بلکہ وہ قومی اہداف کے حصول کی کوشاں ہے اور جو بھی حزب اللہ کی شکست کی آرزو رکھتا ہوگا اسے صرف ناکامی اور نقصان کا سامنا کرنا پڑےگا – انہوں نے کہا کہ دوہزار چھے کی تینتیس روزہ جنگ میں حاصل ہونے والی فتح ، کامیابی کا خواب دیکھنے یا دعوی کرنے سے حاصل نہیں ہوئی ہے بلکہ یہ فتح بھرپور جد و جہد اور استقامت کا نتیجہ تھی اور گیارہ سال کے بعد بھی دشمن بدستور اپنی شکست اور حزب اللہ کی جانب سے درپیش زبردست چیلنجوں کا اعتراف کر رہا ہے- حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ دہشت گردی کا مطلب امریکہ اور اسرائیل ہے ، تاہم حزب اللہ ان کی سازشوں پر پانی پھیر دیتی ہے – امریکہ اور اسرائیل کا کہنا ہے کہ حزب اللہ ، تخریبی قوت اور خطرناک طاقت کانام ہے ، تو ہاں خطرناک ہے۔؛ البتہ اسرائیلی منصوبوں کے مقابلے میں۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ دہشت گردی کو جنم دینے والا امریکہ ہے اور اس کا اعتراف اپنی انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ کرچکے ہیں – ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کھل کر کہا تھا کہ امریکہ نے شام اور عراق میں دہشت گردی کی مالی حمایت کی ہے تاہم وہ حزب اللہ کو کبھی بھی نقصان نہیں پہنچا پائےگا-صیہونی حکومت اور حزب اللہ کے درمیان تینتیس روزہ جنگ جولائی دوہزار چھے میں شروع ہوئی تھی اور اسی سال چودہ اگست کو صیہونی حکومت کی ذلت آمیز شکست کے ساتھ ختم ہوئی تھی – صیہونی حکومت نے تینتیس روزہ جنگ میں بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانے کے بعد پسپائی اختیار کر لی تھی –

متعلقہ مضامین

Back to top button