پاکستان کسی کا نہیں بلکہ یہ ہمارا ہی ملک ہے،علامہ عابد حسین الحسینی
شیعیت نیوز: یوم آزادی کے موقع پر ہم تمام اہل وطن کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہیں تسلی دیتے ہیں کہ پاکستان کسی کا نہیں بلکہ یہ ہمارا ہی ملک ہے۔ سامراج کی نظریں اس پر لگی ہوئی ہیں۔ جب یہ ملک ہمارا ہے تو اسکے ساتھ ہم سے زیادہ ہمدردیاں کس کی ہوسکتی ہیں۔ پاکستان کے حصول میں شیعیان علی کا مال، پسینہ حتٰی کہ خون بھی شامل ہے۔ محبان شیعیان آل محمد علیھم السلام جناب علامہ اقبال اور قائد اعظم محمد علی جناح رحمہما اللہ کی سوچوں اور نواب آف محمود آباد کی دولت کی بدولت پاکستان آزادی سے ہمکنار ہوا ہے۔ چنانچہ شیعیان علی خود کو پاکستان میں اجنبی ہرگز تصور نہ کیا کریں، بلکہ پاکستان کو اپنا گھر جبکہ اسکے دشمنوں خصوصاً دہشتگرد طالبان، لشکر جھنگوی، القاعدہ اور داعش وغیرہ کو اپنا دشمن سمجھیں۔ اگرچہ پاکستان 14 اگست 1947ء کا پاکستان نہیں رہا ہے۔ تاہم تہیہ کریں کہ ہم اسے کرپٹ عناصر سے پاک کرکے، وہی قائد اعظم اور علامہ اقبال ہی کا پاکستان بنائیں گے۔