ایران

حلب کی آزادی کے بعد خطے میں امریکہ اور سعودی عرب کے محاسبات شکست سے دوچار ہوگئے

آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے رواں ماہ مشہد مقدس کے دورے کے دوران بعض شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات میں فرمایا: حلب کی آزادی کا معاملہ اتنا مہم تھا جس کے نتیجے میں شام اور علاقہ میں امریکہ اور سعودی عرب کے تمام منصوبے اور محاسبات 180 درجہ شکست سے دوچار ہوگئے ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں فرمایا: شہداء کی یاد کو ہمیشہ زندہ رکھنا چاہیے اور کسی کو شہداء کی یاد فراموش کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے کیونکہ شہداء کی قربانیوں کی بدولت آج ہم امن و سلامتی کے ساتھ زندگی بسر کررہے ہیں جبکہ ہمارے ہمسایہ ممالک میں دہشت گردی اور بد امنی پھیلی ہوئی ہے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مدافع حرم شہید محمد اسدی اور شہید جواد جہانی کے اہل خانہ کو مخاطب کرتے ہوئےفرمایا: شہداء اسلام کا کارنامہ درخشاں ہے انھوں نے شام کے شہر حلب کو دہشت گردوں سے آزاد کراکے امریکہ اور سعودی عرب وغیرہ کے تمام منصوبوں اور اندازوں پر پانی پھیر دیا اور حلب کی آزادی اتنی مہم تھی کہ خطے میں امریکہ اور سعودی عرب کے تمام محاسبات شکست اور ناکامی سے دوچار ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button