پاکستان

افغانستان میں داعش ہمارے لئے خطرہ،موثر سرحدی نظام ضروری ہے، پاکستان

شیعیت نیوزـ : پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت نے دہشتگردی کو فروغ دیا افغانستان میں داعش کی موجودگی پاکستان کیلئے خطرہ ، موثر سرحدی انتظام ضروری ہے،بھارت ریاستی دہشتگردی میں ملوث اپنا ہاتھ چھپا اور سرحدی خلاف ورزیوں سےعلاقائی امن خطرے میں ڈال رہا ہے، مسائل کےحل کیلئے بامعنی مذاکرات چاہتےہیں،کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنا چاہیے،ہم نے افغان امن کیلئے ہر طرح سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں، امریکہ پاکستان سے متعلق اپنی پالیسی پر نظرثانی کررہا ہے، بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر کی واپسی وزارت خارجہ کا انتظامی معاملہ ہے، پاکستان بھارت کے ساتھ پائیدار، بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات چاہتا ہے جس سے تمام مسائل خصوصاً جموں وکشمیر کا مسئلہ حل کیا جاسکے۔
بھارت نے پاکستان میں دہشتگردی کو فروغ دیا اور سپانسر کیا۔ پاکستان کے خلاف دہشت گردی اور مقبوضہ کشمیر میں تمام تر صورتحال کا ذمہ دار بھارت ہے جہاں وہ اپنی ریاستی دہشتگردی میں ملوث اپنے ہاتھ چھپانے کی کوشش کررہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے، بھارت سرحدی خلاف ورزیاں کرکے علاقائی امن خطرے میں ڈال رہا ہے، کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہیے ،خطے میں امن و سلامتی کیلئے پرامن انداز سے مسائل کا حل تلاش کیا جانا چاہیے،۔ امریکہ پاکستان کے بارے میں اپنی پالیسی پر نظرثانی کررہا ہے، ہم افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں ،ہم نے افغان امن کیلئے ہر قسم اور ہر طرح سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں، افغان سرزمین پر عدم استحکام کے باعث داعش کو جگہ مل رہی ہے، افغانستان وہاں موجود خطرات سے نمٹنے کیلئے تمام ضروری اور مؤثر اقدامات کرے گا۔
افغانستان میں داعش کی موجودگی پاکستان کیلئے خطرہ ہے، داعش اور منشیات و انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے موثر سرحدی انتظام ضروری ہے۔بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط کی پاکستان واپسی اور قبل ازوقت ریٹائرمنٹ وزارت خارجہ کا انتظامی معاملہ ہے، پاکستان داخلی سطح پر انسانی حقوق کی بہتری کیلئے کام کر رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے جمعرات کو اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button