مقبوضہ فلسطین

انتہا پسند صیہونیوں کا ایک بار پھر مسجدالاقصی پر حملہ

انتہا پسند صیہونیوں نے باب المغاربہ کی جانب سے مسجدالاقصی پر حملہ کر کے ایک بار پھر اس مقدس مقام کی توہین کی- صیہونی حکومت، مسجدالاقصی کو مسلمانوں اور فلسطینیوں کے اصلی شناخت کی حیثیت سے اپنے جارحانہ اور تباہ کن اقدامات کا نشانہ بناتی رہتی ہے- صیہونی حکومت اپنے توسیع پسندانہ اہداف کے حصول کے لئے ہمیشہ مسجدالاقصی پر حملے کرتی ہے اور اس کی اہانت کرتی ہے- ان حملوں میں کہ جو اکتوبر دوہزار پندرہ میں تحریک انتفاضہ شروع ہونے کے بعد سے تیز ہوگئے ہیں، اب تک تین سو تیس فلسطینی شہید اور سیکڑوں افراد زخمی اور گرفتار ہوچکے ہیں –

متعلقہ مضامین

Back to top button