پاکستان

پی ٹی آئی نے مذہبی جماعتوں کے اکاونٹس چیک کرنے کامطالبہ کردیا

شیعیت نیوز: سپریم کورٹ میں غیر ملکی فنڈز حاصل کرنے سے متعلق کیس کا سامنا کرنے والی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے تمام جماعتوں، خاص طور پر مذہبی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پارٹی کو ملنے والے تمام فنڈز اور اکاؤنٹس کی تفصیلات کے ساتھ مذکورہ رقم فراہم کرنے والے افراد کی فہرست بھی سپریم کورٹ میں پیش کر دی ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اب یہ دوسری جماعتوں کا کام ہے کہ وہ اپنے فنڈز کی تفصیلات سامنے لائیں، جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور مذہبی جماعتیں شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے ملک کے خفیہ اداروں کو مخاطب کیا اور مذہبی جماعتوں کے فنڈز کے ذرائع معلوم کرنے کا کہا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button