پاکستان

کراچی: گذشتہ روز دہشتگردی میں شہید پولیس اہلکاروں کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی

شیعیت نیوز: کراچی کے علاقے کورنگی میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ گارڈن ہیڈ کوارٹر میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ آج صبح ادا کی گئی جس میں وزیراعلیٰ سندھ، ڈی جی رینجرز اور آئی جی اے ڈی خواجہ بھی شریک ہوئے۔ نمازجنازہ کے بعد وزیراعلیٰ اور آئی جی نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت بھی کی، واقعہ میں شہید ہونے والے اہلکاروں میں سے قمر الدین کی اندرون سندھ ان کے آبائی گائوں میں تدفین کی جائے گی۔

کراچی کی قائم خانی کالونی ، بلدیہ ٹاؤن میں پولیس نےسرچ آپریشن کر کے 6 ملزمان کوگرفتارجبکہ 27 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے ڈیڑھ کلو چرس اور ٹی ٹی پستول بھی برآمدکیا گیا ہے، ایک اور کارروائی میں گلبرگ اور نارتھ ناظم آباد سے بھی 3 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں، گزشتہ روز نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے کورنگی دارالعلوم روڈ پر عوامی کالونی تھانے کے3 اہلکار قمر الدین،افضل اور بابر شہید ہوگئے تھے۔

حملے میں ایک راہگیر بچہ شہید اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔ پولیس کے مطابق حملہ کرنے والے 6 دہشت گرد تین موٹرسائیکلوں پر سوار تھے ۔
ملزمان نے نائن ایم ایم پستولوں سے اندھا دھند فائرنگ کی۔موقع سے گولیوں کے 45 خول ملے تھے

متعلقہ مضامین

Back to top button