پاکستان

کراچی میں کالعدم سپاہ صحابہ/داعش نئے فلاحی نام سے متحرک

شیعیت نیوز: کالعدم اہلسنت و الجماعت ایک تکفیری دہشتگرد جماعت ہے جس پر فروری دوہزار بارہ میں حکومت پاکستان نے پابندی عائدی کی تھی، اس جماعت کے حوالے سے یہ خبریں بھی سامنے آئی ہیں کہ پاکستان میں داعش کے ساتھ اس جماعت نے روابط بڑھا لیئے ہیں اور انڈر گراونڈ داعش کی لانچنگ کے لئے سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

میڈیا ذرائع مطابق اس کالعدم اہلسنت و الجماعت /داعش نے کراچی میں ایک فلاحی گروپ تشکیل دیا ہے تاکہ دہشتگردی کی کاروائی کے لئے امدادی کاروائیوں کے نام پر فنڈ جمع کیا جاسکے۔

اس کالعدم جما عت کا نیا فلاحی ونگ رمضان المبار ک میں سامنے آیا ہے، اس فلاحی سیٹ اپ کا نام ’النجوم ویلفیئر فاونڈیشنـ ‘ ہے اس فلاحی ادارے کا ہدف غریبوں کی امداد کے نام پر سیکورٹی اداروں کی آنکھوں میں دھول جھونک کر داعش کے لئے بھرتیاں کرنا ہے۔

دھیان رہے کہ کالعدم اہلسنت و الجماعت پہلے سپاہ صحابہ کےنام سے کام کرتی تھی جیسے 2002 میں کالعدم کیا گیا بعداز اہلسنت و الجماعت کے نام سے یہ جماعت متحرک ہوگئی جو 2012 میں کالعدم کی گئی اب یہ جماعت نے فلاحی ادارے بناکر اپنی شدت پسندی پر مبنی کاروائیوں جاری کرھی ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ کالعدم اہلسنت و الجماعت پاکستان میں سری لنکن ٹیم، اہم حکومتی افسران سمیت پاکستان کے شیعہ و سنی مسلمانوں کے قتل میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے سیکور ٹی کے مطابق غیر ملکی ایجنسیوں موساد، را اور افغانستان کی خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ روابطبھی رکھتی ہے، لہذا سیکورٹی ادارے فوری اس جماعت کی اس نئی حکمت عملی کی جانب متوجہ ہوکر انکے خلاف کاروائی کرے۔

سیکورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ کالعدم جماعت فلاحی کاموں کے ذریعہ معصوم عوام کے دلوں میں اپنی جگہ بناچاہتے ہیں، جبکہ عوام کو انکے اصل اہداف کا علم نہیں ، اسی طرح انہیں چندہ دینے والے بھی نہیں جانتے کہ انکی رقم کا زیادہ تر حصہ دہشتگرد ی میں استعمال ہورہاہے، لہذا عوام بھی کسی ایسے اداروں کو امداد نہ دے جو دہشتگردی میں ملوث ہیں یا انہیں حکومت نے کالعدم قرار دیا ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button