مقبوضہ فلسطین

اسرائیل کی جارحیت، 4 فلسطینی شہید

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوج نے آج صبح بیت لحم میں فلسطینیوں کے کیمپ دہیشه پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی جوان شہید ہو گيا جبکہ اس سے قبل مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فوج سے جھڑپ کے دوران 3 فلسطینی شہید ہوگئے اس جھڑپ میں 2 صیہونی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوا جب کہ واقعے کے بعد صیہونی فوج نے قبلہ اول کو بند کردیا۔

واضح رہے کہ آج چار فلسطینیوں کی شہادت کے بعد شہدائے انتفاضہ کی تعداد 337 ہو گئی ہے۔

قابض صیہونی فوجیوں کے ظلم کے خلاف فلسطینی نوجوانوں کی جانب سے انفرادی حملے بڑھتے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button