ایران

داعشی فکر کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے،حسین دہقان

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئیر جنرل حسین دھقان نے داعش کو ایک عالمی خطرہ قرار دیا ہے۔ بدھ کو تہران میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیردفاع حسین دھقان کا کہنا تھاکہ داعش کا اسلام اور اسلامی عقائد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہون نے کہاکہ داعش گروہ ایک نظریہ میں تبدیل ہوگیا ہے جس کی کوئی عقلانی اور دینی دلیل موجود نہیں ہے۔ ایران کے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اس داعشی فکر کا مقابلہ کرنے کے لیے مضبوط عالمی عزم کی ضرورت ہے۔

بریگیڈ ئیر جنرل حسین دھقان نے عراق میں داعش کی شکست کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے تمام ملکوں کو داعش کے اقدامات سے پوری طرح ہوشیار رہنا چاہیے۔

ایران کے وزیر دفاع نے امریکی وزیر دفاع کے مداخلت پسندانہ بیان کے بارے میں کہا کہ امریکی حکام کے اس قسم کےبیانات سے دنیا بھر کی اقوام میں امریکہ سے نفرت اور بیزاری میں اضافہ کے سوا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران کے عوام نے امریکہ کو کئی بار منہ توڑ جواب دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button