پاکستان

پاکستان پہلے ،اپنی ذات بعد میں، اداروں سے تعاون جاری رہے گا، آرمی چیف

شیعیت نیوز:بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے لئے پاکستان نے طویل سفر طے کیا ہے‘پاک فوج بے لوث لگن اور عزم کے ساتھ پاکستان اور اس کے عوام کی خوشحالی کے لئے تمام ریاستی اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی‘پاکستان پہلے ہے اوراپنی ذات بعدمیں ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق منگل کو بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پنوں عاقل گیریژن کا دورہ کیا جہاں پر انہیں آپریشنل تیاریوں اور داخلی سکیورٹی امور کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔

افسران اور جوانوں سے خطاب کر تے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور داخلی سکیورٹی کے حوالے سے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا ۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے حالیہ6ویں مردم شماری اور خانہ شماری کے حوالے سے پاک فوج کی کارکردگی کی تعریف کی ۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج بے لوث لگن اور عزم کے ساتھ پاکستان اور اسکے عوام کی خوشحالی کے لئے تمام ریاستی اداروں کے ساتھ اپنی حمایت جاری رکھے گی ‘پاکستان پہلے ہے اور اپنی ذات بعد میں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے لئے پاکستان نے طویل سفر طے کیا ہے ‘اب ہم تمام منفی عوامل سے موثر طور پر نمٹنے کے لئے ریاست کو مزید تقویت دے کراپنی کامیابیوں کو استحکام بخشیں گے ۔قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ جب پنوں عاقل پہنچے تو کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا اور جی او سی پنوں عاقل نے ان کا خیر مقدم کیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button