دنیا

امریکہ کا شام میں بھی شکست کا اعتراف

امریکی میگزین فارن پالیسی نے لکھا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انٹونیو گوٹریش سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال شامی صدر بشار اسد کے مستقبل کا فیصلہ روس کے ہاتھ میں ہے۔

فارن پالیسی نے باخبر سیاسی ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ حال ہی میں ہونے والی اس ملاقات میں ریکس ٹیلرسن نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی ترجیح فی الحال داعش کا خاتمہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ چند ماہ قبل تک شام کی سرکاری فوجیوں کے خلاف امریکی فوج کے حملوں کے چند اہم جنگی اہداف تھے جن میں کیمیائی حملے پر رد عمل اور واشنگٹن کے حمایت یافتہ جنگجو گروپوں کی مدد کرنا بھی شامل ہے۔ ہمارا ہدف شام حکومت کو کمزور کرنا یا شام امن مذاکرات میں مخالفین کو تقویت پہنچانا نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button