ایران

ایرانی قوم امریکی جارحیت کو فراموش نہیں کرے گی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی بحری جنگی جہاز کے ذریعے ایران کے مسافربردار طیارے کو مار گرائے جانے کی بررسی کے موقع پر کہا کہ ایرانی قوم امریکی جارحیت کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

3 جولائی 1988 کو بندرعباس سے دن دبئی جانے والے ایران کے مسافربردار طیارے کو خلیج فارس کے سمندری حدود میں امریکی بحری جنگی جہاز وینسنس نے مار گرایا جس کے نتیجے میں 290 مسافر اور عملے کے افراد شہید ہو گئے۔

اس مسافر طیارے میں 66 بچے 53 خواتین اور 46 غیرملکی تھے۔

ایران کے مسافر بردار طیارے کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنانے کے بعد امریکی حکام نے اپنی جارحیت پر پردہ ڈالنے کیلئے مختلف قسم کے متضاد بیانات دیکر اس بات کی کوشش کی تھی کہ اپنی اس جارحیت کو ایک غلطی سے تعبیر کرے۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کل رات اپنے ٹویٹر پیغام میں امریکہ کی جانب سے اپنے بحری جنگی جہاز کے کپتان کو ایرانی شہریوں کو مارنے پرمیڈل دیئے جانے پر کہا کہ ایرانی قوم امریکی جارحیت کو کبھی بھی فراموش نہیں کرے گی۔

واضح رہے کہ امریکی بحری جنگی جہاز یو ایس ایس ونسنز نے تین جولائی 1988 کو اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی کمپنی ایران ایئر کے دبئی جانے والے ایئر بس اے-300 طیارے کو مار گرایا جس میں 290 افراد شہید ہوگئےتھے.

متعلقہ مضامین

Back to top button