پاکستان

شیعہ علما کونسل کے تحت کراچی میں قدس ریلی نکالی گئی،سیاسی و مذہبی جماعتوں کی شرکت

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ و کراچی ڈویژن کی جانب سے علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر القدس ریلی کراچی میں نکا لی گئی جس میں بڑی تعداد میں علماء کرام و عوام نے شرکت کی اسریلی کے اختتام پر آزادی بیت المقدس کے حوالےسے جلسہ منعقد ہوا جس میں علماء کرام،مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماوٗں،ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے رہنماوٗں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔

تبت سینٹر سے پریس کلب تک نکالی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، ریلی میں پاکستان تحریک انصاف کے علی زیدی، جماعت اسلامی کے اسد اللہ بھٹو، ایم کیو ایم کے سینیٹر قمر عباس سمیت علامہ شہنشا ہ حسین نقوی، علامہ ناظر تقوی، شبر رضا سمیت دیگر سیاسی و مذہبی رہنماوں نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button