پاکستان

سانحہ جامعہ شہید عارف الحسینی کو ۴ سال بیت گئے، قاتل آزاد

شیعیت نیوز: سانحہ جامعہ شہید علامہ عارف حسین الحسینی کو آج 4 سال مکمل ہوگئے ہیں، اس سانحہ میں 22 نمازی شہید جبکہ 35 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ آج سے ٹھیک 4 سال قبل جامعہ شہید عارف حسین الحسینی میں نماز جمعہ سے چند منٹ قبل ایک خودکش حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے مسجد کے گیٹ پر پہنچا، پہلے اس نے وہاں موجود پولیس اہلکار کو نشانہ بنایا اور پھر اندر داخل ہوکر نمازیوں کے درمیان خود کو دھماکہ سے اڑا دیا۔ اس سانحہ میں شہید قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ عارف حسین الحسینی (رہ) کے پوتے سید مہدی الحسینی سمیت 22 نمازی شہید جبکہ 35 سے زائد زخمی ہوگئے، شدید زخمی ہونے والوں میں مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سابق سیکرٹری اطلاعات سید عدیل عباس زیدی کے والد سید مجاہد حسین زیدی بھی شامل تھے۔ ان عظیم شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کردیا تاہم ان شہداء اور زخمیوں کی یہ عظیم قربانی آج بھی ملت جعفریہ پاکستان کیلئے باعث افتخار ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button