پاکستان

لاہور میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام 3دہشتگرد گرفتار، خود کش جیکٹس اور دستی بم برآمد

شیعیت نیوز: انسداد دہشت گردی فورس نے لاہور کے علاقے سگیاں پل کے پاس کارروائی کرتے ہوئے شہر میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔ کارروائی کے دوران 3دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے خود کش جیکٹس اور دستی بم برآمد کر لئے ہیں۔سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم جماعت الاحرار اور ٹی ٹی پی سے ہے۔جبکہ دہشت گرد اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔ گرفتار کئے گئے دہشت گرد سیکورٹی اداروں پر حملوں میں ملوث رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button