دنیا

جکارتہ: وہابی مولوی کو فحش پیغامات بھیجنے پر پولیس نے طلب کر لیا

شیعیت نیوز: انڈونیشی پولیس کے مطابق وہابی شعلہ بیاں مقرر حبیب ریزیق واٹس ایپ پر فحش پیغامات اور تصاویر کی ترسیل پر ممکنہ طور پر گرفتار کیے جا سکتے ہیں۔ انہیں پولیس نے پوچھ گچھ کے لیے کئی مرتبہ طلب کیا ہے اور وہ ابھی تک عدم دستیاب ہیں۔ یہ وہی عالم دین ہیں جنہوں نے جکارتہ کے انتظامی علاقے کے مسیحی گورنر کے خلاف ہزاروں مسلمانوں کے بڑے بڑے مجمع جمع کیے تھے۔

جکارتہ پولیس کے ترجمان آرگو یُووُونو نے تصدیق کی ہے کہ حبیب ریزیق کا نام اِس کیس میں نامزد کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ابتدائی تفتیش کے بعد عدالتی کارروائی شروع ہو سکتی ہے۔ ترجمان کے مطابق فحش نگاری کی ترویج میں شرکت اور اِس کا پھیلاؤ ایک فوجداری جرم ہے۔

دوسری جانب وہابی لیڈر کے وکیل نے واشگاف انداز میں ان الزامات کی تردید کی ہے۔ وکیل نے اس کی بھی تردید کی ہے کہ اُن کے موکل عدالتی کارروائی اور پولیس کی چھان بین سے بچنے کے لیے ملک سے فرار ہو گئے ہیں۔

حبیب ریزیق انڈونیشیا کے سخت عقیدے رکھنے والی وہابی تنظیم ’دفاعِ اسلام فورم‘ یا FDI (Islamic Defenders Forum) کے سربراہ ہیں۔ مذہبی اسکالر جبیب رزیق اس وقت ملک سے باہر ہیں اور وہ ملائیشیا میں قیام کے بعد سعودی عرب جائیں گے۔ دفاع اسلام فورم کے جکارتہ دفتر کے کے سربراہ نوول بامُوکِین کا کہنا ہے کہ اُن کے لیڈر کے خلاف یہ الزامات اُس پالیسی کا تسلسل ہے جس کے تحت علماء کو بدنام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پہلے پولیس کو پوری چھان بین کرنی چاہیے کہ کس نے ایسا فعل سرزد کر کے نام ایک مذہبی اسکالر پر دھر دیا ہے۔

تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اس کیس میں مزید پیش رفت سے انڈونیشیا میں ایک نیا بحران جنم لے سکتا ہے۔ دوسری جانب صدر جوکو ودودو نے متنبہ کیا ہے کہ وہ انتہا پسند مسلمانوں کے خلاف سخت تادیبی اقدامات اٹھانے سے گریز نہیں کریں گے۔ حال ہی میں جکارتہ حکومت نے انتہا پسند تنظیم حزب التحریر کو تحلیل کرنے کی قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button