دنیا

بشار اسد نے قطعی طور پر کیمیائی ہتھیاروں سے استفادہ نہیں کیا

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے شام کے صدر بشار اسد کے خلاف بےبنیاد اور جھوٹے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بشار اسد نے قطعی طور پر خان شیخون میں کیمیائی ہتھیاروں سے استفادہ نہیں کیا۔ روسی صدر نے فیگارو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خان شیخون پر کیمیائی حملے میں بشار اسد کسی صورت میں ملوث نہیں اور ہم اس بات سے مطمئن ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ روسی صدر پوتین نے خان شیخون کے بارے میں غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا جسے امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے قبول نہیں کیا تھا۔ روسی صدر پوتین نے کہا کہ ہم شام کو لیبیا بنانے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button