پاکستان

راحیل شریف کا سعودی الائنس سے استعفیٰ بھارتی سازش ہے، نواز لیگ کا موقف

شیعیت نیوز: سابق پاکستانی آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف سعودی اتحاد سے مستعفی ہوکر واپس نہیں آ رہے، حکومتی ذرائع نے راحیل شریف کے استعفے کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسی خبریں بے بنیاد ہیں اور یہ اطلاعات سوشل میڈیا پر ایسے پیجز پر دی جا رہی ہیں جو بھارت سے آپریٹ ہوتے ہیں۔ حکومتی حکام نے اس مہم کو بھارتی پروپیگنڈہ قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کیلئے جو جو اکاؤنٹس استعمال ہو رہے ہیں، ان کو چیک کیا گیا تو ان کی اکثریت بھارت سے آپریٹ ہو رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت پہلے روز سے ہی جنرل راحیل شریف کی سعودی عرب میں تعیناتی کیخلاف تھا۔ ذرائع کے مطابق بھارت یہ سمجھتا ہے کہ اگر جنرل راحیل شریف سعودی عرب میں رہے تو اس سے امکان غالب ہے وہ ایران اور سعودی عرب کو قریب کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ایران اور سعودی عرب کے اتحاد سے جہاں اُمت مسلمہ مضبوط ہوگی وہاں پاکستان بھی مضبوط ہوگا اور مضبوط پاکستان کسی صورت بھی بھارت کو وارا نہیں کھاتا۔ ذرائع نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں نواز شریف کیساتھ ہونیوالے سلوک کو سب سے زیادہ بھارت نے پروپیگیٹ کیا اور اس مہم کو اتنے منظم انداز میں چلایا گیا کہ پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد بھی اس کا شکار ہوگئی، تاہم حکومتی ذرائع نے اعتراف کیا کہ سعودی عرب میں نواز شریف کیساتھ اچھا سلوک نہیں ہوا، جس کے ازالے کیلئے سعودی حکام نے حکومتِ پاکستان سے رابطہ کیا ہے اور جلد ہی ایک اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا اور ناراض نواز شریف کو منانے کی کوشش کرے گا۔ سعودی وفد حکومتی عہدیداروں کے علاوہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے قائدین سے بھی ملے گا۔ اس حوالے سے انہیں مطمئن کرے گا۔

واضح رہے کہ امریکا کی سرپرستی میں بنے والے نام نہاد سعودی ملڑی الائنس کے مقاصد آشکار ہونے کے بعد کوئی جواز نہیں بناتا کہ پاکستان کو اس فرقہ وارانہ اور امریکی و اسرائیل مفادا ت کا تحفظ کرنے والے سعودی ملڑی الائنس میں رہا جائے یاکوئی پاکستانی جنرل اس کی سربراہی کرے، لیکن اس کے باوجود سعود ی ریال پر پلنے والے نواز حکمران الائنس کے حوالے سے بلاجواز توجہات پیش کرکے صرف سعودی نمک خوری کے علاوہ کچھ نہیں کررہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button