ایران

ٹرمپ کے دورے کا مقصد مسلمانوں کے درمیان اختلافات کو ہوا دینا اہل سنت امام جمعہ مولوی عبدالحمید اسماعیل زہی

اسلامی جمہوریہ ایران کے اہل سنت مذہبی رہنما اور زاہدان کے اہل سنت امام جمعہ مولوی عبدالحمید اسماعیل زہی نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلمانوں کے درمیان اختلافات کو اسلام کے لئے نقصان دہ اور ناجائز صہیونی ریاست کے مفاد میں قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دورہ سعودی عرب کا مقصد بھی صہیونیوں کی پشت پناہی کرنا تھا۔.

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے لئے دورہ سعودیہ کے موقع پر صرف ایک بات تکلیف دہ تھی اور وہ حالیہ انتخابات میں ایرانی قوم کی تاریخی شرکت ۔

مولوی عبدالحمید نے کہا کہ ٹرمپ کو یہ سبق مل چکا ہے کہ ایرانی قوم ہمیشہ میدان میں حاضر ہے۔

ایران کے سنی عالم دین کا کہنا تھا کہ ٹرمپ اور امریکی انتظامیہ کے حکام علاقائی مسائل کو حل کرنے کے لئے مخلص نہیں جبکہ وہ خطے میں کشیدگی اور تشدد میں مزید اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جب تک فلسطین سے صہیونی قبضہ ختم نہیں ہوتا تب تک کسی بھی اسلامی ملک کو صہیونیوں کے ساتھ رابطہ نہیں رکھنا چاہئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button