پاکستان

ٹرمپ انتظامیہ کی مشرق وسطٰی میں پہلی ترجیح اسرائیل کی سکیورٹی ہے، ماہر خارجہ امور حسن عسکری

شیعیت نیوز: امور خارجہ کے ماہر ڈاکٹر حسن عسکری رضوی نے کہا ہے کہ ایران کیساتھ مذاکرات کرنے سے متعلق سعودی عرب کا موقف اٹل ہے۔ انہوںنے سعودی عرب کے ایران کے معاملے پر کھلے ذہن کیساتھ بات کرنے کو پاکستان کی خوش خیالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان واضح کرچکے ہیں کہ ایران کیساتھ مذاکرات کا کوئی امکان نہیں، یہ سعودی نقطہ نظر کا ایک واضح اشارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہنا کہ وزیراعظم نواز شریف پاک فوج کے سابق سپہ سالار جنرل راحیل شریف کی قیادت میں تشکیل پانیوالے عرب اتحاد سے متعلق ایران کے تحفظات پر سعودی حکام سے غیر رسمی تبادلہ خیال کریں گے، یہ پاکستان کی خوش خیالی ہوسکتی ہے کہ اس کے کہنے پر سعودی عرب اپنے موقف میں کوئی تبدیلی لائے گا۔

صدر ٹرمپ کی آمد کے بعد مشرق وسطٰی کیلئے امریکی پالیسی سے متعلق حسن عسکری رضوی کا کہنا تھا کہ امریکہ اور سعودی عرب کے باہمی مفادات میں اختلاف پایا جاتا ہے جیسا کہ شام، لبنان میں حزب اللہ اور حماس جیسی تنظیموں سے متعلق دونوں کی سوچ مختلف ہے، ٹرمپ انتظامیہ کی مشرق وسطٰی میں پہلی ترجیح اسرائیل کی سکیورٹی ہے، ٹرمپ کے سعودی عرب کے دورے پر آنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ وہ اسرائیل کے حوالے سے عرب ممالک کی پالیسی میں نرم لانے کی کوشش کریں گے اور یہاں سے سیدھا اسرائیل جا کر انہیں اپنے دورے کی "کارکردگی رپورٹ” پیش کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button