یمن

ٹرمپ کے سعودی دورے پر یمنیوں کا احتجاج،لاکھوں افراد کی شرکت

شیعیت نیوز: ہزاروں یمنیوں نے ٹرمپ کے سعودی دورے کی مخالفت میں صنعاء میں پرزور احتجاج کرتے ہوئے مسلمان حکمرانوں کی ٹرمپ کی سربراہی میں منعقد ہونے والی کانفرنس کی مذمت کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی دورہ شروع ہونے کے ساتھ ہی یمن کے دارالحکومت صنعاء میں ہزاروں یمنیوں نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔

امریکی دہشت گردی” کے نام سے منعقدہ اس احتجاج میں یمنی عوام نے عرب اور بعض نام نہاد مسلمان اقوام بالخصوص یمنی قوم پر امریکی تجاوز کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

یمن انقلاب کی سپریم کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے احتجاج کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ریاض اجلاس میں شرکت کرنے والے افراد سے مطالبہ کیا کہ وہ صہیونی جیلوں میں قید کسی ایک فلسطینی کو رہائی دلائیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے سعودی دورے کا مقصد اسرائیل کے لئے حمایت حاصل کرنا اور اس کے وجود کو تسلیم کرتے ہوئے فلسطین کو اسرائیل اور امریکہ کے حوالے کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام عالم کے پاس مزاحمت کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا ہے کیوںکہ امریکہ اور اس کے آلہ کار آزادی یا انسانی حقوق کے نام پر ان کو نگل جائیں گے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ ان کے بیٹی اور صدارتی مشیر ایوانکا ٹرمپ اور داماد جیریڈکوشنر سمیت ہفتہ کے روز ریاض پہنچے جہاں سعودی حکام نے ان کا استقبال کیا۔

ٹرمپ کے سعودی دورہ کا ایک ہدف یمن جنگ میں سعودی تجاوز کو فروغ دینے کے لئے اس ملک کے دفاعی اور فوجی نظام کو استحکام دینا ہے۔

سعودی عرب اپنے ہم پیمان ممالک کی مدد سے گذشتہ دو سالوں سے یمن پر مسلسل حملے کررہا ہے تاکہ اپنی کٹھ پتلی، یمن کے مستعفی اور مفرور صدر عبد ربہ منصور ہادی کو اقتدار میں واپس لا سکے۔

سعودی حملوں میں تاحال ہزاروں بے گناہ یمنی شہری جاں اور لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button