پاکستان

گلگت : شیخ نئیر کا شیڈول فورتھ پر دستخط سے انکار، گرفتاری دیدی، شیخ مرزا کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے رہنما شیخ نئیر عباس کی گرفتاری کیلئے پولیس ان کے گھر واقع نومل پہنچ گئ ، اطلاعات کے مطابق شیڈول فور کے مچلکے جمع نہ کروانے پر ان کی گرفتای عمل میں لائی جارہی ہے، اس موقع پر شیخ نئیر عباس نے گرفتاری دیدی ہے اور انہوںے کہاہےکہ مرتے دم تک شیڈول فور پر دستخط نہیں کرونگا۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان کی نواز حکومت سعودی ایما ء پر شیعہ مسلمانوں سے ناروا سلوک اختیار کیئے ہوئے ہے، اس قبل بھی محض یمن کے مظلومین کی حمایت میں ریلی نکالنے پر کئی شیعہ رہنماوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا جبکہ دوسری جانب اسی خطے میں کالعدم اہلسنت و الجماعت کے دہشتگردوں کو جلسے جلوس کرنے کی کھلی اجازت ہے۔

دوسری جانب اسلامی تحریک پاکستان کے کارکنان و رہنماؤں ،علماء کرام بزرگان قوم کی گرفتاری کا سلسلہ بھی جاری ہےعلامہ شیخ مرزا علی کی گرفتاری کے لئے دنیور مرکز میں پولیس کی موجودگی کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button