پاکستان
معروف شیعہ عالم دین اور عالمی ختم نبوت کے نائب امیر علامہ علی غضنفر انتقال کرگئے
شیعیت نیوز: پاکستان کے معروف شیعہ عالم دین، اور عالمی ختم نبوت کے نائب امیر ’’علامہ علی غضنفر کراروی‘‘ ایک مدت تک صاحب فراش رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔۔ اِناللہِ واِنا الیہِ راجِعُون۔ ان کی عمر تقریبا 100 برس تھی۔
مرحوم کی اتحاد امت کے لئے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہ اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن بھی رہے۔ نماز جنازہ جمعتہ المبارک بمورخہ 19 مئی 2017 کو جی نائن ٹو جامعہ امام صادق اسلام آباد میں بعد از نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔