پاکستان

اعظم طارق قتل کیس، علامہ سبطین کاظمی کو ۱۴ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

شیعیت نیوز: کالعدم سپاہ صحابہ کے سابق سربراہ مولانا اعظم طارق قتل کیس میں گرفتار علامہ سبطین کاظمی کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ اعظم طارق قتل کیس میں نامزد ملزم علامہ سبطين کاظمي کو سخت سيکيورٹی میں اسلام آباد کی مقامی عدالت میں لا يا گيا، علامہ سبطین کاظمی کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر سول جج حفیظ احمد کے روبرو پیش کیا گیا، عدالت نے پولیس کی استدعا پر ملزم کو چودہ روزہ جوڈيشل ريمانڈ پر جيل بھيجنے کے احکامات ديئے، علامہ سبطين پر مولانا اعظم طارق کو قتل کرنے کا الزام ہے جن کے خلاف 2003ء ميں تھانہ گولڑہ ميں مقدمہ درج کيا گيا تھا، مولانا سبطین کاظمی کو گزشتہ ہفتے بےنظيرانٹرنيشنل ائيرپورٹ سے لندن جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button