پاکستان

پارچنار میں لشکر جھنگوی کی فائرنگ سے پولیٹکل محرر سرفراز حسین شہید

شیعیت نیوز: کرم ایجنسی میں دہشت گردوں کا پولیٹکل انتظامیہ کے گاڑی پر فائرنگ سے محرر اپنے ساتھی گارڈ سمیت شہید ہوگئے تھے۔ واقعے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم لشکر جنگوی نے قبول کرلی۔ حکام نے علاقائی ذمہ داری کے تحت 8 افراد گرفتار کرکے تحقیقات بھی شروع کردی۔ پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق لوئر کرم ایجنسی کے علاقہ اولے میں پولیٹکل محرر سرفراز حسین اور کرم لیوی فورس کے سپاہی ممتاز حسین معمول کے گشت پر تھے کہ نامعلوم دہشت گردوں نے انکے گاڑی پر بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی، جسکے نتیجے میں محرر سرفراز حسین اپنے گارڈ ممتاز حسین سمیت موقع پر جان بحق ہوگیا۔ فائرنگ کے بعد دہشت گرد موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیٹکل انتظایمہ نے علاقائی ذمہ داری کے تحت 8 افراد گرفتار کرلیے ہیں اور تحقیقات شروع کردی جبکہ واقعے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم لشکر جنگوی نے قبول کرلی ہے۔ پولیٹکل محرر سرفراز حسین کو ابائی قبرستان اولے میں سپردخاک کردیا گیا۔ جنازے میں پولیٹکل ایجنٹ کرم ایجنسی بصیر خان وزیر، اسسٹنٹ پولٹیکل ایجنٹ طارق حسن خان اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ پولیٹکل محرر کے رشتہ دار ابرار حسین کا کہنا ہے کہ محرر سرفراز حسین انتہائی غریب خاندان سے تعلق رکھتا تھا اور انکے پاسمندگان میں 6 بیٹیاں اور اہلیہ شامل ہیں۔ علاقے کے لوگوں نے بھی پولیٹکل محرر اور شھید سپاہی کیلئے خصوصی امدادی پیکج دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button