عراق

کربلا کی سیکورٹی کی ذمہ داری حشد الشعبی کے ہاتھ میں ہے

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کربلائے معلی میں پندرہ شعبان کی محافل و میلاد کے اجتماعات کی سیکورٹی میں عوامی رضاکاروں کی شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شعبان العظم کی عیدوں کی تقریبات اور محافل میں وسیع پیمانے پر شرکت کریں۔

دنیا کے لاکھوں مسلمان پندرہ شعبان العظم کے موقع پر زیارت حصرت امام حسین(ع) اور دیگر پروگراموں میں شرکت کر رہے ہیں اور اسی مناسبت سے دنیا کے مختلف ملکوں سے لوگ عراق کے مقدس شہر کربلائے معلی پہنچ رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ آسمان امامت و ولایت کے بارہویں درخشاں ستارے حضرت امام مہدی(عجل ا۔۔۔) پانچ شعبان العظم سنہ دو سو پچپن ہجری قمری کو سحر کے وقت اس دنیا میں تشریف لائے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button