پاکستان

دہشتگردوں کی سہولت کار ی کا الزام، کینڈین حکومت نے مولانا طارق جمیل کو ڈی پورٹ کردیا

مولانا طارق جمیل دہشتگردوں کیلئے سہولت کار کا کام کرتے ہیں، کینڈین حکومت نے ڈی پورٹ کردیاشیعیت نیوز: تبلیغی جماعت کے سینئر رہنما اور ممتاز مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کو دہشتگردوں کی سہولت کاری کے شبہ میں ٹورنٹو جانے سے روک دیا گیا اور انہیں ایئر پورٹ پر ہی جہاز سے اُتار دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مولانا طارق جمیل پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کے ہمراہ دبئی سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو جا رہے تھے۔ مولانا طارق جمیل اور شاہد آفریدی کینیڈین ایئر لائنز کی پرواز میں سوار ہوئے تو کینیڈین حکام نے ایئر لائنز انتظامیہ سے رابطہ کیا اور مولانا طارق جمیل کو آف لوڈ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ذرائع کے مطابق کینیڈین حکومت کو شبہ تھا کہ مولانا طارق جمیل دہشتگردوں کیلئے سہولت کار کا کام کرتے ہیں جس کے باعث انہوں نے سکیورٹی کلیئرنس نہیں دی۔ دوسری جانب کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ مولانا طارق جمیل "شاہد آفریدی فاؤنڈیشن” کیلئے فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کیلئے ٹورنٹو جا رہے تھے، مولانا طارق جمیل کا کوئی اور مقصد نہیں تھا۔ ذرائع کے مطابق مولانا طارق جمیل کے آف لوڈ ہونے پر شاہد آفریدی اکیلئے ہی ٹورنٹو روانہ ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button