پاکستان کے سرکاری ٹی وی PTVپر شیعوں کے علمی مراکز کےخلاف پروپگنڈا
شیعیت نیوز: ایک بار پھر سعودی ریال نے اپنا اثر دیکھانا شروع کردیا ہے، نواز شریف کی قصیدہ خوانی کرنے والے سرکاری ٹی وی پر شیعہ مسلمانوں کے علمی مراکز کے خلاف جھوٹا پروپگنڈا پاکستان میں بسنے والے پانچ کڑرور مسلمانوں کی دل آزاری ہے،اور افسوس کا مقام یہ ہے کہ یہ سب سرکاری سطح پر کیا جارہا ہے جس سے نواز حکومت کی شیعہ دشمنی کھول کر سامنے آگئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی پر نشر ہونے والے ایک پروگرام Responsibal Journalism میں موجود عظیم چوہدری نامی ایک کالم نگار اور نام نہاد تجزیہ کار نے شیعہ مسلمانوں کے علمی مراکز پر الزام لگانے میں زرہ بھی شرم محسوس نہیں کی اور کہاکہ قم میں موجود یونیورسٹیز میں پڑھنے والے طلبہ کو گوریلا تعلیم بھی دی جاتی ہے۔
جبکہ حقیقت اسکے برعکس ہے جوعظیم چوہدری نامی سعودی ریال خور تجزیہ نگار نے کہی ہے ،اسکا جواب حال میں ایران کے سرکاری دورے پر گئے ہوئے پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے دیدیا تھا جب انہوںنے قم کا دورہ کیا اور بیان دیا کہ کہ قم میں حقیقی اسلام کا درس دیا جاتا ہے نہ کہ داعشی یا طالبانی اسلام کا۔
دراصل عظیم چوہدری جیسے لوگوں کا اصل مسئلہ ہی یہ ہے کہ قم و نجف میں داعشی و طالبانی اسلام کی ترویج نہیں کی جاتی بلکہ وہ امن و انسانیت پڑھائی جاتی ہے،اگر انسان دشمنی پر مبنی گلے کاٹنے والے تکفیری اسلام کی تعلیم دی جارہی ہوتی تو عظیم چوہدری جیسے لوگوں کو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا ۔
واضح رہے کہ پاکستان سے ہزاروں طلبہ دینی تعلیم حاصل کرنے عراق و ایران کے دینی مراکز کا رخ کرتے ہیں، لیکن آج تک کسی طالب علم یا وہاں سے پڑھ کر واپس آنے والے عالم دین نے پاکستان کی سالمیت کےخلاف کوئی قدم نہیں اُٹھایا ، لیکن پاکستان کے سرکاری ٹی وی پر غیر ذمہ دار افراد کے ذریعہ اس طرح کا پروپگنڈا نا صرف ایران بلکہ پاکستان میں بسنے والے تمام شیعہ مسلمانوں اور انکے دینی مراکز کو بدنام کرنے کی سعودی سازش ہے جیسے نواز شریف کی مدیریت میں انجام دیا جارہا ہے۔
اس موقع پر یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ قم میں گوریلا تعلیم دیے جانے سے خوف ذدہ عظیم چوہدری بتانا پسند کریں گے پاکستان میں جی ایچ کیو سے لے آرمی پبلک اسکول حملے میں کتنے قم سے گوریلا تعلیم حاصل کرکے آنے والے ملوث رہے ہیں، پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی ،خودکش دھماکہ ، ٹارگیٹ کلنگ، میں قم سے فارغ التحصل طلبہ ملوث ہیں یا سعودی ریال پر چلنے والے دیوبندی ، وہابی مدارس شامل ہیں جنکے خلاف آپریشن ضرب عضب سے لے کر رد الفساد پاک فوج کو کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی، لہذا عظیم چوہدری صاحب ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے حقائق پر مبنی تجزیہ پیش کیا کریں ورنہ گھر بیٹھ جائیں
آخر میں مطالبہ کرتے ہیں پانچ کڑرور شیعہ مسلمانوں کی دل آزاری کرنے پر سرکاری ٹی وی شیعہ مسلمانوں سے معافی مانگے اور آئندہ ایسے غیر ذمہ دار افراد کو ٹی وی پر جگہ نا دی جائے جنکی اپنی معلومات نا ہونے کے برابر ہے۔