ایران

امریکا و سعودیہ پاک سرزمین سے ایران پر حملہ کررہے ہیں ،ایرانی جنرل کا بیان جیسے پاکستان دشمن بناکر پیش کیا گیا

شیعیت نیوز:ایرانی جنرل کا وہ بیان جیسے پاکستانی نیوز میڈیا سے وابط ایکسپریس گروپ کے مالک سلطان لاکھانی نے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا ہے کا اصل بیان قارئین اور پاکستانی عوام کی آگاہی کے لئے پیش کیا جارہا ہے تاکہ پاکستان میں چھپے سعودی ایجنٹوں کی پاک ایران دوستی کے خلاف سازش کو سمجھا جاسکے۔

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ ایران متعلقہ پاکستانی حکام سے توقع رکھتا ہے کہ وہ ایران سے ملحقہ سرحد پر کنٹرول رکھے گا، دہشت گردوں کو گرفتار کرے گا اور ان کے تمام اڈوں کو ختم کردے گا۔

ایرانی جنرل نےپاکستانی سرحد سے قریب ایرانی سرحدی محافظین پر دہشت گردوں کے حملے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں کے رد عمل میں کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان کی سرحد سعودی عرب کے پالتو دہشت گردوں کہ جنہیں امریکا کی حمایت بھی حاصل ہے، ان کا تربیتی مرکز اور محفوظ پناہ گاہ بن چکی ہے۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر یہ حملے جاری رہے تو پھر ایران ان دہشت گردوںکوان کی پناہگاہوں سمیت کچل کر رکھ دے گا ۔

دوسری جانب ایرانی قانون نافذ کرنے والے ادارے کے سربراہ بریگیڈٖیئر جنرل حسین اشتری نے کہا کہ سرحد پار سے آنے والے دہشت گرد سعودی ریال پر پل رہے ہیں لیکن ان کو ان کے دہشت گردانہ حملوں کا ویسا ہی جواب دیا جائے گا جس کے وہ مستحق ہیں۔

یاد رہے کہ ایرانی حکام نے پاکستان کو کسی قسم کی دھمکی نہیں دی ہے۔ ماضی میں بھی جب سعودی نواز دہشت گردوں نے ایران کے اندر حملے کئے تھے تب بھی ایران کے وزیر داخلہ فضلی رحمانی نے کہا تھا کہ اگر پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت نہیں کرسکتا تو ایران سے کہے ایران اس سلسلے میں پاکستان کی مدد کرسکتا ہے۔ پاکستان میں موجود سعودی لابی ایران کے اندر حملوں کے رد عمل کو منفی انداز میں عوام کے سامنے پیش کرکے پاکستان ایران دوستی کو مخاصمت تبدیل کرنے کی سازش میں مصروف ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی جنرل کے اس بیان کو پاکستان مخالف بیان بناکر امریکا و سعودی عرب کے پیسوں پر چلنے والے اخبار ڈی ٹریبوں نے پیش کیا تھا ۔

IranGen.jpg

 

متعلقہ مضامین

Back to top button