پاکستان

2018 کے الیکشن میں کالعدم سپاہ صحابہ بھرپور حصہ لے گی، دہشتگرد احمد لدھیانوی

شیعیت نیوز: کالعدم اہلسنت و الجماعت کے سرغنہ دہشتگرد احمد لدھیانوی  نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداروں کا باہمی ٹکراؤ ملک کے لئے نقصان دہ ہے، سیاسی جماعتوں کو اپنی سیاسی لڑائی لڑنی چاہئے، اداروں کو ملوث نہیں کرنا چاہئے۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کالعدم اہلسنت و الجماعت کے سرغنہ نے ڈھٹائی سے جھوٹ بولتے ہوئے کہا کہ ہم  نے کبھی بھی ریاست کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا، اس کے باوجود ہمارا راستہ روکنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد اعظم طارق کے بیٹا معاویہ اعظم سوا سال سے لاپتہ ہیں، انہیں رہا کیا جائے یا عدالت میں پیش کر کے ان کا جرم بتایا جائے (واضح رہے کہ معاویہ اعظم دہشتگردی کے متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا)،  لدھیانوی نے کہا کہ کوششیں جاری ہیں کہ ملک میں کالعدم شدت پسند مذہبی جماعتوں کا اتحاد بنے، جب بھی ایسا اتحاد بنا، ہم اس کا حصہ ضرور بنیں گے، 2018ء کے عام انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button