ایران

ایران ہر قسم کے امریکی،اسرائیلی و سعودی اتحاد کا مقابلہ کرنے کو تیا ر ہے

شیعیت نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دہقان نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں عالمی سکیورٹی کونسل کے اجلاس کے ضمن میں المنار کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہر قسم کے امریکی ،اسرائیلی اور سعودی اتحاد کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ جنرل دہقان نے کہا کہ ایران کو امریکہ کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ کیونکہ ایران عالمی سطح پر امریکی پالیسیوں کے خلاف ہے اور انھیں ظالمانہ سمجھتا ہے ۔ جنرل دہقان نے کہا کہ امریکہ دنیا میں ہرجگہ بے جا مداخلت کررہا ہے اور دہشت گردی کے فروغ میں امریکہ کا پہلا نمبر ہے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button