پاکستان

جنرل راحیل کی نئی نوکری کے سخت مخالف ہیں، اے این پی رہنما زاہد خان

شیعیت نیوز: اے این پی کے سینیٹر اور سینئر رہنما زاہد خان نے کہا ہے کہ وہ اور ان کی جماعت سعودی فوجی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت اور جنرل راحیل شریف کی اس نوکری کے سخت مخالف ہیں، ایک مرتبہ نہیں کئی مرتبہ اپنا موقف دے چکے ہیں لیکن افسوس کہ میڈیا ہائوسز میں بیٹھے احباب اے این پی کے موقف کو ٹی وی پر چلنے نہیں دیتے، اب نہیں معلوم وہ خود نہیں چلاتے یا پھر انہیں اوپر سے چلانے نہیں دیا جاتا۔ ماضی میں بھی افغان جنگ میں شمولیت کی مخالفت کی تھی اور آج بھی ہم اس فیصلے کی مخالفت کرتے ہیں، اے این پی سمجھتی ہے کہ اس جنگ میں شمولیت سے پاکستان کو نتائج بھگتنے پڑیں گے، جیسے افغان جنگ کے آج تک نتائج بھگت رہے ہیں۔ پرائی جنگ میں ہم کیوں شامل ہوں؟۔ افسوس کہ پارلیمنٹ کو بائی پاس کیا گیا ہے، قوم کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ خواجہ آصف نے سینیٹ میں جھوٹ بولا کہ جنرل راحیل نے این او سی کیلئے کوئی درخواست نہیں دی، اگر درخواست آئی تو ایوان کو آگاہ کیا جائیگا، لیکن ایوان کو تو اس وقت پتہ چلا کہ جب جنرل راحیل شریف ریاض پہنچ چکے تھے۔ چند افراد کے فیصلوں نے ملک کو اس حال تک پہنچایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button