پاکستان

ڈیر اسماعیل خان: امام بارگارہ کی زمین پر قبضہ کے خلاف احتجاج پر پولیس کا دھاوا،مومنین گرفتار

شیعیت نیوز:کوٹلی امام حسین (ع) کی اراضی پر محکمہ اوقاف کی جانب سے قبضہ کرنے کی کوشیش کے خلاف لگائے گئے احتجاجی کیمپ پر پولیس نے دھاوا بول کر درجنوں مومنین کو گرفتار کرلیا ہے۔

شیعیت نیوز کے مطابق کوٹلی امام حسینؑ کی اراضی پر محکمہ اوقاف کی جانب سے مارکیٹ تعمیر کرنے کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف ایم ڈبلیو ایم اور کوٹلی امام حسینؑ کمیٹی نے نماز جمعہ کے بعد شدید احتجاج کیا اور مین روڈ کے قریب احتجاجاً احتجاجی کیمپ لگا دیا تھا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے ضلعی جنرل سیکریٹری علامہ غضنفر نقوی نے خطاب کرتے ہو کہا کہ ہم کوٹلی اما م حسینؑ کی اراضی پر محکمہ اوقاف کی جانب سے مارکیٹ تعمیر کرنے کی اجازت د ینے کے فیصلے کو مسترد کر تے ہیں۔

انہوں نے کہا کہکوٹلی امام حسینؑ پر محکمہ اوقاف ناجائز قابض ہے، ہم نے اعلیٰ ارباب اختیار سے کئی بار گذارشات کیں کہ اس معاملے کو احسن طریقے سے حل کریں، مگر انہوں نے کسی قسم کا تعاون نہیں کیا صرف زبانی دعووں تک محدود رہیں۔

علامہ غضنفر عباس کا مزید کہنا تھا کہ کوٹلی امام حسینؑ کی 327 کنال اراضی ایک ہندو شخص نے پاک و ہند کی تقسیم سے پہلے عزاداری کیلئے وقف کی تھی اور یہ کیسے مسلمان ہیں، جو امام حسینؑ کی جاگیر اونے پونے داموں بیچ رہے ہیں۔ ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ پرامن رہتے ہوئے اس مسئلے کا حل نکال لیں مگر ضلعی انتظامیہ حالات کو بگاڑنا چاہتی ہے۔ ہم حکومت سے فوری طور پر کوٹلی امام حسینؑ کی اراضی پر محکمہ اوقاف کی جانب سے مارکیٹ تعمیر کرنے کے عمل کو روکا جائے۔

انہوں نے کہا اگر حکومت نے ہوش کہ ناخن نہ لئے تو پھر ملت جعفریہ اپنا حق لینا جانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے تب تک احتجاجی کیمپ لگا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button