پاکستان

اپنی سرزمین کسی کےخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، آرمی چیف

شیعیت نیوز: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا ، پاکستان خود ریاستی دہشت گردی کا شکار ہے اور اپنی سر زمین سے پراکسی کے استعمال کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتاہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر میک ماسٹر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران آرمی چیف نے پاکستانی سرزمین دوسروں کے خلاف استعمال کرنے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہر قسم کے دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کررہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میک ماسٹرکو دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متعلق بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ پاکستان مستقبل میں بھی دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز رنگ و نسل کارروائی کرے گا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشیرامریکی قومی سلامتی نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور خطے میں قیام امن کے لئے امریکی حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button