پارچنار دھماکہ کا ایک اور زخمی جان آغا شہید، مجموعی شہادتیں 29 ہوگئیں

17 اپریل, 2017 00:00

شیعیت نیوز: پاراچنار میں 31 مارچ کو ہونے والے بم دھماکے کا ایک اور زخمی نے دم توڑ دیا۔ جس سے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 29 ہوگئی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق پاراچنار شہر میں 31 مارچ کو ہونے والے کار بم دھماکے کا ایک اور زخمی جان آغا پشاور ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ جان آغا کو دھماکے کے بعد تشویشناک صورتحال کے پیش نظر ہیلی کاپٹر کی ذریعے پشاور منتقل کردیا گیا تھا۔ جہاں وہ زخموں کی تا ب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔ جسکے بعد بم دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 29 ہوگئی۔ دھماکے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔ جبکہ درجنوں گاڑیوں، دکانوں اور گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔

4:26 صبح مئی 3, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔