ایران

ایران کی فوج جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار

اسلامی جمہوریہ ایران کے آرمی چیف ميجر جنرل عطاء اللہ صالحی نے ايران کے يوم مسلح افواج كے موقع پرايک خصوصی پيغام ميں فوجی صلاحيتوں، دفاعی اور پيشہ ورانہ امور ميں پيشرفت اور ترقی كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ ايران كی طرف ٹیڑھی آنكھ سے ديكھنے والوں كو منہ توڑ جواب ديا جائے گا۔ انہوں نے اسلامی جمہوريہ ايران كی مسلح افواج كو مضبوط اور نظرياتی فوج قرار دیتے ہوئے كہا كہ ايرانی افواج ہر لمحے وطن عزیز کا دفاع کرنے کیلئےآمادہ ہيں۔

انہوں نے كہا كہ ايران كی تينوں مسلح افواج سپريم ليڈر آيت اللہ العظمی سيد علی خامنہ ای كے فرمان پر لبيک كہتے ہوئے ملكی دفاع اورعلاقائی سالميت كے لئے اپنی كوششيں جاری ركھے گی۔ واضح رہے کہ ایران میں ہر سال 18 اپريل كا دن يوم مسلح افواج كے طور پر منایا جاتاہے اور اس دن كی مناسبت سے کل 18 اپریل کو ملک بھر ميں فوجی پريڈ اور مختلف تقريبات منعقد كی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button