پاکستان

نیکٹا نے کراچی میں 4خو دکش بمباروں کے داخلے کا الرٹ جاری کردیا

شیعیت نیوز: نیکٹا نے کراچی میں 4خو دکش بمباروں کے داخلے کا الرٹ جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی نے ہوم سیکریٹری سندھ اور ڈی جی رینجرز سندھ کے نام لکھے گئے تھریٹ الرٹ نمبر242میں بتایا ہے کہ اطلاع ملی ہے کہ افغانستان کے علاقے نورستان میں واقع مدرسے میں ٹریننگ حاصل کرنے والے چار خودکش بمبار عبداللہ ،صابر ،سلطان اور عمیر کراچی میں دہشت گردی کی کارروائی کے لیئے داخل ہو ئے ہیں۔خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیئے اہم تنصیبات جن میں اہم عمارتیں ،اسکولز اور اسپتال شامل ہیں پر سخت نظر رکھی جائے اور سیکورٹی کے سخت انتظامات کیئے جائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button