پاکستان

ایران نے عزیر بلوچ کے ایرانی ایجنسی سے تعلقات کی خبر کو بے بنیاد قرار دیدیا

شیعیت نیوز: ایران  نے لیاری کے گینگسٹر عزیر جان بلوچ کی ان کی خفیہ ایجنسی کے ساتھ رابطے کے الزامات کو ‘بدنام کرنے کی مہم’ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

اسلام آباد میں قائم ایرانی سفارت خانے سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘حالیہ کچھ دنوں میں کچھ ملزمان کی سرگرمیوں کا ایرانی تنظیم سے تعلق کے حوالے سے میڈیا کے ذریعے پھیلائی جانے والی بے بنیاد افواہوں’ کو مسترد کیا جاتا ہے۔

ایران نے لیاری کے گینگسٹر عزیر جان بلوچ کی ان کی خفیہ ایجنسی کے ساتھ رابطے کے الزامات کو ‘بدنام کرنے کی مہم’ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

اسلام آباد میں قائم ایرانی سفارت خانے سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘حالیہ کچھ دنوں میں کچھ ملزمان کی سرگرمیوں کا ایرانی تنظیم سے تعلق کے حوالے سے میڈیا کے ذریعے پھیلائی جانے والی بے بنیاد افواہوں’ کو مسترد کیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال عزیر بلوچ سے تفتیش کے لیے سندھ حکومت نے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی تھی جس نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ ‘غیر ملکی ایجنٹس (ایرانی انٹیلی جنس افسران) کو فوجی تنصیبات اور اعلیٰ حکام سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے کے باعث عزیز بلوچ جاسوسی کی سرگرمیوں میں بھی ملوث پایا گیا ہے جو آفیشل سیکریٹ ایکٹ 1923 کی خلاف ورزی ہے’۔

عزیر نے اپنے اعترافی بیان میں کہا تھا کہ وہ ایرانی انٹیلی جنس کے افسر سے چاہ بہار میں ملا تھا جس نے اس سے پاکستانی فوجی افسران کی معلومات اور کراچی کے سیکیورٹی کے ماحول کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کا کہا تھا۔

ایرانی سفارت خانے نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ حالیه دنوں میں میڈیا میں آنےوالی بے بنیاد افواهوں جن میں کچھ شرپسند عناصر کا تعلق ایرانی اداروں سے جوڑا گیا هے کی پرزور تردید کرتا هے اور یه سمجهتا هے که اس طرح کی بے بنیاد باتوں کی اشاعت کا مقصد راۓعامه کی گمراهی اوراس عمل کو دونوں ملتوں کی دوستی و بهائی چارے کی روح کے منافی سمجهتا هے. اس طرح کی جهوٹی باتوں کا شایعه هونا، دونوں دوست برادر ممالک ایران-پاکستان کے درمیان جاری تعلقات میں روز افزون اور همه پہلو وسعت کے سلسلے سے مطابقت نہیں رکهتا هے.

متعلقہ مضامین

Back to top button