پاکستان

کلبھوشن ،تہران میں پاکستانی سفارت خانہ پر حملہ کرکے ایران پاکستان تعلقات خراب کرنا چاہتا تھا، انکشاف

شیعیت نیوز: سینئر اینکر پرسن حامد میر نے پروگرام کے آغاز میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کورکمانڈر کانفرنس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ملک دشمن سرگرمیوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے یعنی کہ کلبھوشن یادیو کی ملک دشمن سرگرمیوںپر کو ئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، کلبھوشن یادیو کے بارے میں کچھ مزید حقائق مزید انکشافات سامنے آرہے ہیں اور یہ بھی معلوم ہورہا ہے کہ اس شخص نے اپنا نام بدل کر ایرانی ویزا کیوں حاصل کیا تھا۔

اعلیٰ سطح کے ذرائع بتارہے ہیں کہ کلبھوشن یادیو کا ایران میں جو بھارتی سفارتخانہ تھا اس کے ساتھ وہ رابطے میں تھا اور اس نے بلوچ علیحدگی پسند تنظیم کے آلہ کاروں کے ساتھ مل کر ایران میں پاکستان سفارتخانے پر حملے کا منصوبہ بنایا تھا جو شخص یہ منصوبہ بنا رہا تھا اس کا براہ راست تعلق را کے ساتھ ہے اور اس کو بھارت حکومت اپنا بھی رہی ہے کہ یہ ہماری دھرتی ماں کا بیٹا ہے ، تہران میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کے منصوبہ بندی کی ذمہ داری بھی بلوچ علیحدگی پسند تنظیم نے قبول کرنی تھی مقصد یہ تھا کہ ایک تیر سے دو شکار کیے جائیں یعنی پاکستان اور ایران کے تعلقات کو خراب کرایا جائے دوسری جانب علیحدگی پسند تنظیم کو ایک عالمی شہرت دلوائی جائے لیکن سے قبل کے اس منصوبے پر عمل درآمد ہوتا کلبھوشن یادیو پاکستان میں گرفتار ہوگیا اور اب یہ پتا چلا کہ کلبھوشن یادیو کا چابہار میں عزیر بلوچ سے بھی رابطہ تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button