پاکستان

شام کیخلاف کی گئی تازہ امریکی کاروائی اسلام پر حملہ ہے، علامہ حامد علی موسوی

شیعیت نیوذ: سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سر براہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے شام پر امریکی حملے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اسے اسرائیل کی بالادستی قائم کرنے کی گھنائونی سازش قرار دیا ہے۔جمعہ کو یوم ولادت ِ کمسن مجاہد کربلا شہزادہ علی اصغر ؑ کے موقع پر خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ صدر ٹرمپ کا دہشتگردی کو اسلام سے جوڑ نا اور امریکہ اسرائیل بھارت گٹھ جوڑ مشرق وسطیٰ، جنوبی ایشیاء کے خطوں اور پوری انسانیت کیلئے عظیم خطرہ ہے لہٰذا اقوام متحدہ شام پر امریکی حملے کا فوری نوٹس لے کر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرے اور امریکہ کو جارح قرار دے ورنہ یہ سمجھا جائے گا کہ وہ عالمی شیطان کی لونڈی ہے ، مسلم حکمران او آئی سی کا اجلاس بلا کر متفقہ لائحہ عمل وضع کریں،شامی پناہ گزینوں پر پابندیاں لگانے والا ٹرمپ شامی عوام نہیں صیہونیت کا خیر خواہ ہے ۔ آقای موسوی نے کہا کہ اسوقت شام ظالموں ، جابروں کی نرغے میں ہے جسے چند سال قبل دنیا کا محفوظ ترین ملک ہونے کا اعزاز حاصل تھا لیکن آج وہاں خوف و ہراس کے سائے لہرا رہے ہیں ،استعماری قوتوں نے اسکے گرد گھیرا تنگ کر رکھا ہے ۔ اُنہوں نے باور کرایا کہ سوچی سمجھی عالمی سازش کے تحت نائن الیون کا ڈرامہ رچا کر افغانستان کو تورا بورا بنا یا گیاپھر عراق کا رخ کرکے اُسکی اینٹ سے اینٹ بجائی گئی اور تاہنود وہاں شہروں کے شہر اجاڑے جا رہے ہیں ، دھڑا دھڑ لوگ مارے جا رہے ہیں ، لبیا کو بھی تباہ و برباد کیا گیا ، شام میں تین لاکھ سے زائد اموات اور اُس سے زیادہ لوگ بے گھر اور ترک وطن کر کے در بدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں ۔ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ 2011ء میں عرب بہار نے شام میں تبدیلی کیلئے بشار الاسد کیخلاف مظاہرے کروائے جن میں سینکڑوںلوگ جاں بحق ہوئے ، جنگجو وںکے روپ میں دہشتگرد گروپوں کو شام میں داخل کیا گیا جنہیں عالمی استعمار کی معاونت سے بشار الاسد کیخلاف ہتھیاروں کی تربیت اور سرمایہ فراہم کیا گیا جسکی کی وجہ سے پورے شام کو اجاڑ کر رکھ دیا گیا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ روس نے مداخلت کر کے حالات کو کنٹرول کیا اور دہشتگردوں کو ناکوںچنے چبوائے جس پر عالمی سرغنے نے سبکی محسوس کی ۔اُنہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی اجازت کے بغیر شام کیخلاف کی گئی تازہ امریکی کاروائی اسلام پر حملہ ہے ۔اُنہوںنے کہا کہ یہی کھیل جنوبی ایشیاء میں بھارت کھیل رہا ہے جو دھڑا دھڑ اسلحے کے انبار لگا رہا ہے اور معاہدے کر رہا ہے ، اسوقت بھی بھارت کا اسرائیل کیساتھ2 ارب ڈالر کا جنگی معاہدہ سب سے بڑا معاہدہ ہے جس کے تحت بھارتی بحریہ کو میزائل ڈیفنس سسٹم دیا جائے گا اور اُسے ہر قسم کے میزائل لانچر مہیا کیے جائیں گے۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ اسلام کی سرفرازی کیلئے کربلا والوں کی راہ ِ قربانی اختیار کرنا ضروری ہے ۔ اُنہوں نے واضح کیا کہ خاندان رسالت ؐ کے معصوم شہزادہ علی اصغر نے کربلا میں فیصلہ کن معرکہ حق و باطل میںیزیدیت کا سفاک چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیااور عظمت کربلا کو مسخ کرنے کے خواہشمند زر خرید قلم فروشوں کو ناکا م کردیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ حرملہ کے تیر ستم سے زخمی ششماہے علی اصغر ؑ نے حسین ؑ کے ہاتھوں پر مسکر ا کر دنیائے طاغوت پر واضح کر دیا کہ اولاد علی ؑ و فاطمہ ؑ کے صغیر و کبیر افراد باطل کے سامنے سر نہیں جھکاتے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button